پاکستان

کوئٹہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے قتل کردیا

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو مقتولہ کا تیسرا شوہر ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، بلوچستان پولیس

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لیڈی کانسٹیبل کو اس کے شوہر نے قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل کی شناخت سمیرا بی بی کے نام سے ہوئی جے اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم مقتولہ کا تیسرا شوہر تھا، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور واردات کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایران کا طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

چیئرمین پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد، میوزیم کی حالت زار پر اظہار ناراضی

ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی