کھیل

چیئرمین پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد، میوزیم کی حالت زار پر اظہار ناراضی

عالمی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں، دیگر انعامات اس حالت میں رکھنا مناسب نہیں، یہ اثاثہ شائقین کرکٹ کے لیے باعث دلچسپی ہے، میوزیم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہوں نے تزئین وآرائش کےجاری کام کا معائنہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر ناراضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں اوردیگر انعامات اس حالت میں رکھنا مناسب نہیں، ٹرافیاں اور انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کے لیے یہ انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں، کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے عالمی معیار کے مطابق کرکٹ میوزیم میں اشیا کو رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کرکٹ میوزیم کوکشادہ اور مناسب جگہ منتقل کرنےسے متعلق پلان بھی طلب کرلیا۔

اپنے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا۔

ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی

سرفراز کی جگہ رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان مقرر

انڈونیشیا عام انتخابات؛ غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، سابق جنرل کو برتری حاصل