Live Election 2024
مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی، این اے 119 کی سیٹ خالی ہونے کا امکان
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلی نامزدگی کے بعد امکان...
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلی پنجاب نامزدگی کے بعد امکان ہے کہ ان کی جانب سے این اے 119 کی سیٹ جلد چھوڑ دی جائے گی۔
نشست خالی ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے علی پرویز ملک کو ضمنی الیکشن میں اس حلقے سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے جب کہ علی پرویز ملک اس حلقے سے پہلے بھی الیکشن جیت کر ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔