حیرت انگیز

میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق، ویڈیو وائرل

یہ افسوس ناک واقعہ 12 فروری کو پیش آیا جب انڈونیشیا میں دو ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا۔

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ انڈونیشی فٹبالر جاں بحق ہوگیا، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 12 فروری کو پیش آیا جب انڈونیشیا میں دو ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی ایک کھلاڑی پر گرتی ہے اور وہ زمین پر گرجاتا ہے اور وہیں پر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق میچ اس وقت شروع ہوا جب آسمان صاف تھا لیکن کھیل کے دوران موسم خراب ہوگیا۔

دنیا میں پہلی بار خطرناک قسم کے برین ٹیومر کا کامیاب علاج

ویلنٹائن ڈے: ’یہ تہوار صرف جوڑوں کا نہیں ہے‘

نامور گلوکار نے آٹوگراف دیتے ہوئے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے