این اے 43 ٹانک: 6 پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ کا فیصلہ
6 پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری بروز ہفتہ دوبارہ پولنگ ہوگی، ریٹرننگ افسر (آر او) ٹانک کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری بروز ہفتہ دوبارہ پولنگ ہوگی، ریٹرننگ افسر (آر او) ٹانک کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
واضح رہے کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث مذکورہ چھ پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ملک بھر میں والے عام انتخابات کے دوران پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔