Live Election 2024

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، اتحاد میں شمولیت کی دعوت

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت...

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد میں شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحٰق ڈار، ایاز صادق اور ملک احمد خان جبکہ جمعیت علما اسلام کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، راشد سومرو، انجینیئر ضیا الرحمٰن بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف کو اس ضمن میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

دورانِ گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی (ف) کے ساتھ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شکایات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کی اکثریت کی رائے ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھا جائے، تاہم فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔