Live Election 2024
فرزند زرداری کی سوچ جمہوری ہوتی تو پی ٹی آئی کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت کا حسہ نا بننے اور وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کی...
پاکستان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت کا حصہ نا بننے اور وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فرزند زرداری کی سوچ جمہوری ہوتی تو وہ تحریک انصاف کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے حوالے سے زرداری کے فرزند کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین میں پیپلز پارٹی کی سہولت کاری نے پاکستان کو مشرقی بازو کی علیحدگی کا گہرا زخم دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکّے کے دو رُخ ہیں اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔