Live Election 2024

8 فروری کا مرحلہ طے ہوچکا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کا مرحلہ طے ہوچکا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کا مرحلہ طے ہوچکا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے مختلف خدشات پائے جارہے تھے، انتخابات سے پہلےکہا جارہا تھا کہ موسم کی سختی ہے، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، کہا جارہا تھا انتخابات اس لیے نہیں ہوسکتے کہ دہشت گردی ہے مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بعد خدشات دفن ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پردھاندلی سمیت طرح طرح کے الزامات لگائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکا جب سے انضمام ہوا ہے اس کے بعد سے یہ پہلی بار الیکشن ہوئے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ شہروں کے رزلٹ بعد میں اور دیہات کے پہلے آئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2018 میں سب نے دیکھا کہ کس طرح آر ٹی ایس کو بٹھا دیا گیا، 2013 کے الیکشن میں 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا گیا۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں