پاکستان

انتخابات کے بعد درپیش مسائل کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے، انتونیو گوتریس

پاکستانی حکام، سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں، تشدد کو مسترد کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کو قانونی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انتونیو گوتریس نے بتایا کہ ہم پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں، کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو اور انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی کے لیے عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں۔

مندر، گردوارے اقلیتوں کی جائیداد ہیں، زمینیں ہتھیانے کیلئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس

لاپتا افراد بازیابی کیس، نگران وزیراعظم آئندہ سماعت پر طلب

بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب