پاکستان

سکھر: ایس آئی ایف سی نے سولر کمپنی کے ساتھ 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی۔

خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سولر کمپنی کے ساتھ سکھر میں 150 میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سولر پلانٹ مقامی رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا، یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی۔

اس سے ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری کی جا سکیں گی۔

حکومت کے اس منصوبے سے بجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا اور کاربن کے مساوی گیس کے نقصانات سے بھی بچا جاسکے گا۔

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کیلئے تاحال پُرامید

کراچی میں آج اور کل بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان

امریکا: نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی