Live Election 2024

پشاور ہائیکورٹ: شانگلہ کے 2 حلقوں پر انتخابی نتائج کے خلاف کیسز پر آر اوز طلب

پشاور/ہائی کورٹ شانگلہ کے دو حلقوں پر نتائج کے خلاف کیسز پشاور ہائیکورٹ نے دونوں حلقوں کے آر اوز کو طلب کرلیا پشاور:...

پشاور ہائی کورٹ نے شانگلہ کے حلقہ این اے 11 اور پی کے 30 پر انتخابی نتائج کے خلاف کیسز میں دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو طلب کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی نے مقدمے کی سماعت کی، درخواست گزار سید فرین کی جانب سے شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے 11 شانگلہ پر آر او نے ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی، پی کے 30 کا آر او بھی دوبارہ گنتی کی درخواست وصول نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 11 پر امیر مقام اور پی کے 30 پر عباد اللہ دھاندلی کے ذریعے جیتے ہیں، این اے 11 پر آزاد امیدوار سید فرین اور پی کے 30 پر رحمٰن کو ہروایا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں حلقوں کے آر اوز کو 14 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔