Live Election 2024

این اے 56، این اے 53 راولپنڈی سمیت متعدد حلقوں کا حتمی نتائج کا اجرا روک دیا گیا

، الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی میں حتمی نتائج جاری کرنے اے روک دیا،

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی سمیت متعدد حلقوں میں ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 56، این اے 53 راولپنڈی پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاالدین، پی پی 43 منڈی بہاالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53 میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی، این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 87 خوشاب، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 279 لیہ، پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔