Live Election 2024

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر مشاورت

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حکومت سازی کےلئے تعاون مانگ لیا۔ نوازشریف...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حکومت سازی کےلیے تعاون مانگ لیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نوازشریف نے فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان عام انتخابات کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے حکومت سازی کےلیے تعاون طلب کیا جس پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے قائد مسلم لیگ (ن) سے وقت مانگ لیا۔