پاکستان

میانوالی: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب قبول خیل کے مقام پر 12 سے 13 دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا اور پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب قبول خیل کے مقام پر 12 سے 13 دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا اور پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے عسکریت پسند فرار ہوگئے۔

آئندہ حکومت کیلئے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے متعلق روڈ میپ بنایا گیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

بھارت کو فائنل میں شکست، آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈکپ کا نیا چیمپیئن

عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ’چھمک چھلو‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل