پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبرمیں آپریشن، داعش کا دہشت گرد ہلاک

دوران آپریشن داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سورت گل سیف اللہ کو ہلاک کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہآپریشن ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دوران آپریشن داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سورت گل سیف اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا، قومی ٹیم کا معاملہ الگ ہے، فخر زمان

عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ’چھمک چھلو‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل

شیخوپورہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی