Live Election 2024
این اے 15 مانسہرہ: نواز شریف کی درخواست پر آر او کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا
الیکشن کمیشن نے این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر ریٹرننگ افسر (آر او) کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔
این اے 15مانسہرہ کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
وکیل نواز شریف نے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45کی بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا، این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکا جائے، ریٹرننگ افسر این اے 15مانسہرہ کا جاری فارم47 درست نہیں ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف نہیں ہوا جس پر وکیل نواز شریف نے جواب دیا کہ اس حلقے کے الیکشن شفاف نہیں ہوا۔