دنیا

حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلوں کے اہل خانہ کا احتجاج، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ

اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے، مظاہرین نے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹیں توڑ ڈالیں، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں شدید احتجاج کیا اور آگ لگا کر مرکزی شاہراہیں بلاک کردیں ۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹیں توڑ ڈالیں، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی

اب تو بیوی بھی ’بھلے‘ کے نام سے بلاتی ہیں، علی گل ملاح

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب