Live Election 2024
این اے 119: مریم نواز کی انتخابی کامیابی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور ہائیکورٹ لاہور کےحلقہ این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا درخواست آزاد امیدوا شہزاد فاروق...
حلقہ این اے 119 سے چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی انتخابی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست آزاد امیدوا شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا، ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں دیے۔
اس میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے عدم موجودگی میں ہی نتیجہ مرتب کرکے جاری کردیا، درخواست گزار مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر انہیں دھاندلی کر کے ہرایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے مریم نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دے۔