Live Election 2024

کراچی: این اے 238 کے نتائج سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

کراچی:این اے238کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج حلیم عادل شیخ نے بیرسٹرعلی طاہرکے توسط سے درخواست دائرکردی فارم45کے...

کراچی کے حلقہ این اے 238 کے نتائج کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ نے بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ فارم 45 کے مطابق حلیم عادل شیخ نے حلقے سے 71 ہزار ووٹ لیے تھے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ فارم 47 میں نتائج تبدیل کرکے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔