Live Election 2024

این اے 47 کے نتائج کیخلاف شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی بخاری کے ہمراہ درخواست دائر کر دی...

شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی بخاری کے ہمراہ درخواست دائر کر دی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے آج ہی سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے کیس کی فوری سماعت کرنے کی درخواست کی، شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پورے اسلام آباد کو پتہ ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے، ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز کو پریشر میں ڈالا جارہا ہے، ماضی میں جو جرم آپ نے کیا آج اس کا ری پلے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد نتائج موصول ہونے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے، تاہم اب تک حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیاجاسکا۔