لائف اسٹائل

تاحال پر امید ہیں کہ انتخابی نتائج درست بتائے جائیں گے، صنم جنگ

صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پوری دنیا میں موجود پاکستانی بے صبری سے انتخابی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال قوم اس بات کے لیے پر امید ہے کہ انتخابی نتائج درست بتائے جائیں گے۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پوری دنیا میں موجود پاکستانی بے صبری سے انتخابی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ شب جیسے ہی نتائج آنا شروع ہوئے تو آزاد امیدوار آگے تھے لیکن پھر اچانک نتائج کو روک دیا گیا۔

صنم جنگ نے لکھا کہ ان سمیت تمام پاکستانیوں کو اب بھی امید ہے کہ انتخابی نتائج کو درست اور آزادانہ طور پر بتایا جائے گا کیوں کہ انتخابات سلیکشن نہیں ہیں۔