پاکستان

چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب

ثریہ بی بی کی جیت پر علاقے میں جشن کا سماں ہے جب کہ صوبے کے عوام نے بھی چترال سے پہلی بار کسی خاتون کے جیتنے پر اظہار اطمینان کیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ (کے پی) کے علاقے اپر چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوگئیں۔

آزاد امیدوار ثریہ بی بی نے صوبائی حلقے پی کے ون اپر چترال سے 18 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار کو شکست دی۔

ثریہ بی بی چترال کی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے جنرل نشست پر انتخاب جیتا۔

اپر چترال سے پہلی بار کسی خاتون نے صوبائی نشست پر جنرل سیٹ پر انتخاب لڑا اور خاتون امیدوار نے روایتی سیاست دانوں کو شکست دی۔

ثریہ بی بی کی جیت پر علاقے میں جشن کا سماں ہے جب کہ صوبے کے عوام نے بھی چترال سے پہلی بار کسی خاتون کے جیتنے پر اظہار اطمینان کیا۔