Live Election 2024

یہ تاثر درست غلط ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو شکست کا سامنا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 10 سے 15 فیصد رزلٹ سے کسی پارٹی کی...

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 10 سے 15 فیصد رزلٹ سے کسی پارٹی کی جیت یا ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

اپنے بیان میں لیگی ترجمان نے اپنے بیان میں اس تاثر کو رد کیا کہ ان کی جماعت انتخابات ہار رہی ہے، انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) مضبوط ہے اور کامیابی حاصل کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ کومرتب کیاجارہاہے، ایک طریقہ کار کے مطابق فارم پینتالیس حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیاجارہاہے۔