Live Election 2024

عوام نے بتادیا مینڈیٹ میں گڑبڑ کا نتیجہ انتشار کی صورت میں نکلے گا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے اپنا دوٹوک فیصلہ...

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے اپنا دوٹوک فیصلہ سنادیا ہے اور عوام نے بتادیا کہ مینڈیٹ میں گڑبڑ کا نتیجہ انتشار کی صورت نکلے گا۔

’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل مکمل ہوچکا، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام لیڈر مل بیٹھیں اور جان لیں کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر کوئی رحم نہیں کرتی۔