پاکستان

الیکشن کمیشن نے تقریباً 10 گھنٹے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے تقریباً 10 گھنٹے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہاکہ پی کے 76، پشاور 5 سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں کُل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 437 تھی اور یہاں 49 ہزار 825 لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 37.62 فیصد رہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی کے 6، سوات 4 سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25 ہزار 33 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ لاہور اور اسلام آباد کے نتائج جب تک دے دیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی آرہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے۔