پاکستان

کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل سروس بحال

پی ٹی اے کے دعوے کے برعکس کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں لوگ سگنل نہ آنے کی شکایت کررہے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں کے بعد کراچی اور کوئٹہ میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس انتخابی عمل کے دورانعام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور امن وامان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسی لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن اس دعوے کے برعکس ملک کے اکثر شہروں میں عوام موبائل فون سروسز سے محروم تھے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بکھر، سرگودھا، لورا لائی اور جھل مگسی میں موبائل فون سروس بحال ہو گئی تھی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس جزوی بحال کی گئی تھی تاہم کراچی اور پنجاب کے متعدد شہروں میں ابھی تک موبائل فون کے سگنل آنا شروع نہیں ہوئے تھے۔