Live Election 2024

موبائل فون سروسز بند ہونے سے ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہے، نگران وزیراعظم

موبائل فون سروس بند ہونے سے مشکلات کا اندازہ ہے، نگراں وزیراعظم نگراں وزیراعظم کا اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موبائل فون سروسز بند ہونے سے ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی سکس فور کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران نے وزیراعظم کو بریف کیا۔

نگران وزیر اعظم نے بتایا کہ عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔