Live Election 2024
کراچی: پی پی پی رہنما سعید غنی کی موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش پر تنقید
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے انٹرنیٹ کی بندش کو غیردانشمندانہ اقدام قرار دے دیا۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے انٹرنیٹ کی بندش کو غیردانشمندانہ اقدام قرار دے دیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے انتخابات پر بہت سے سوالات کھڑے ہوں گے، میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے’۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے، دہشتگردی کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، الیکشن کےاتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں’۔
سعید غنی نے کراچی کے این اے 237 سعید غنی نے پی ایس 105 چنیسر گوٹھ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس حلقے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رؤف صدیقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی مدمقابل ہیں۔