Live Election 2024
کراچی کا عباسی شہید ہسپتال عملہ نہ ہونے کے باعث بند
ایم ایس سمیت 750سے زائد عملہ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہے، میرے پاس کوئی اسٹاف نہیں اس لیے ہسپتال کا نظام چلانا ناممکن ہے، ایم ایس عباسی شہید ہسپتال
کراچی کے تیسرے بڑے ہسپتال عباسی شہید کو عملہ نہ ہونے باعث بند کردیا گیا ہے کیونکہ ہسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہے۔
عباسی شہید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ میرے پاس کوئی اسٹاف نہیں اس لیے ہسپتال کا نظام چلانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، آئی سی یو کنسلٹنٹ سمیت او ٹی ٹیکنیشن بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے کیونکہ ایم ایس سمیت 750سے زائدعملہ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہے۔