Live Election 2024
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پشین، قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں پشین کے علاقوں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت...
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں پشین کے علاقوں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرiٹری بلوچستان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، حکومت عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔