Live Election 2024

آصف زرداری کی پشین دھماکے کی شدید مذمت

سابق صدر کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ'دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے'۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری نے پشین میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ’دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے’۔

انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔