Live Election 2024
نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی پشین دھماکے کی شدید مذمت
وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پشین میں الیکشن آفس کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کردی۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے...
نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پشین میں الیکشن آفس کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر انتخابات کے دوران بدامنی پیدا کر کے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے۔
انہوں نے باور کروایا کہ انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔