پاکستان

پاکستان کی استنبول میں عدالتی کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دفتر خارجہ
|

پاکستان نے ترکیہ کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز استنبول میں کورٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہم ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم کے شدت پسندوں نے استنبول کی عدالت کے باہر پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے اور پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے بتایا کہ حملہ آور بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم انقلابی پیپلز لبریشن پارٹی فرنٹ کے ارکان تھے، دونوں حملہ آور مارے جا چکے ہیں لیکن اس حملے میں تین پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

انتخابات کے دن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

برطانوی اخبار، تھنک ٹینک کی نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیش گوئی

پاکستانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عاطف اسلم کی ممکنہ واپسی پر انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکی