پاکستان

الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن

دھمکی دی جارہی ہے کہ تیر کو ووٹ دیا تو دیکھ لیں گے، یہ الیکشن ہے کوئی دنگل نہیں ہورہا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھمکی دی جارہی ہے کہ تیر کو ووٹ دیا تو دیکھ لیں گے، پولیس کے ساتھ مل کر ہمارے دفاتر، کال سینٹرز پر حملے ہو رہے ہیں، یہ الیکشن ہے کوئی دنگل نہیں ہورہا ہے۔

شیری رحمٰن نے بتایا کہ لاہور اور پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، دھمکی اور خون خرابے کے بغیر الیکشن ہونے دیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے تحفظات کا نوٹس لے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عطاتارڑ کے غنڈے جتھوں کی صورت میں حملے کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی دھمکیوں سے ڈری ہے نا کوئی اسے ڈرا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنی قربانیاں دی ہیں اب ہم ڈرتے نہیں ہیں لیکن یہ لڑنے کا وقت نہیں، ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہوں گے، ملک کے جو حالات ہیں اس میں عوام کا سوچیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ الیکشن کے ماحول کو آلودہ نہ کریں، پاکستان کے ووٹرز کو ان کا حق دیں، پاکستان نازک حالت میں ہے لہٰذا الیکشن تحمل سے ہونے دیں، ملک کے اقتصادی حالات کا سوچیں اور تفریق پیدا نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار کی ہوس نہیں نہ سلیکشن میں حصہ لیتے ہیں، پیپلز پارٹی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی منظم انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

عام انتخابات سے متعلق شبہات موجود ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج