پاکستان

عام انتخابات سے متعلق شبہات موجود ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

لیول پلیئنگ فیلڈ کا بھی مسئلہ ہے مگر ہم کسی بھی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق شبہات موجود ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے پارٹیوں کے ساتھ مل کر اضافی بیلٹ پیپرز دیےجا رہے ہیں، امید ہے یہ خدشہ غلط ہو، ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران تبدیل ہورہے ہیں اور اگر پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے نتائج تبدیل ہوئے تویہ جمہوریت نہیں ہوگی، عوام پر چھوڑ دیں کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا بھی مسئلہ ہے مگر ہم کسی بھی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نگران وزیر داخلہ

آئی ایم ایف شرائط: اوگرا کا گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ