پاکستان

آئی ایم ایف شرائط: اوگرا کا گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پورا کرنے کی تیاری کرتے ہوئے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانےکی منظوری دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

اوگرا نے اسلام آباد سمیت، پنجاب، خیبر پختونخوا گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد جبکہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 8.57 فیصد اضافے کی منظور دی ہے۔

فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا ہے۔

جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانےکی منظوری دے دی ہے، سوئی سدرن کے لیے نیا ٹیرف 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 796 پوائنٹس بڑھ گیا

کوہستان کے انتخابی میدان میں ’فتوے‘ سے بےخوف خواتین نے تاریخ رقم کردی

سندھ کے مختلف شہروں میں الیکشن ڈیوٹی نا کرنے والے سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری