کاروبار

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، سرمایہ کار آئی ایم ایف معاہدے کیلئے نئی حکومت کے منتظر ہیں، بلوم برگ

عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والے نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ کر سکتی ہے، رپورٹ

امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوگیا، سرمایہ کار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے نئے سربراہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والے نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ کر سکتی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق جنوری 2024 میں پاکستان کا بانڈ 9 فیصد مستحکم ہواہے، گزشتہ سال پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 100 فیصد منافع واپس کیا، بہتر کارکردگی پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلومبرگ کے حالیہ سروے میں تمام 12 جواب دہندگان کے مطابق پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکج کے بغیر گر جائے گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کو 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں اور یہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے، آئندہ مالی سال کے دوران ان ادائیگیوں کا اثر زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا۔

انتخابی مہم کا آج آخری روز، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل

’حالات جتنے بھی مایوس کن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا ہے‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل

پاکستان کے انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، امریکا