پاکستان

کشمیری 76 سال سے بھارتی ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں، سراج الحق

فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی آزادی کی لیے بچوں کو نچھاور کر رہے ہیں، کاش آج کوئی ایک صلاح الدین ایوبی یاکوئی محمود غزنوی ہوتا، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیری 76 سال سے بھارتی ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں یکجہتی کشمیر و غزہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی آزادی کی لیے بچوں کو نچھاور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاش آج کوئی ایک صلاح الدین ایوبی یاکوئی محمود غزنوی ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کی عالم اسلام کےحکمران سوئے ہیں لیکن ہرمرد و عورت جاگ رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ زندگی کے آخری لمحے اور خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے،کشمیری دریا کا پانی جو پاکستان کی طرف آ رہا ہے وہ ہمارے بچوں کے خون سے آلودہ ہے، کشمیری پھانسی کے تختہ دار اور مرتے وقت کہتے ہیں مرنے کے بعد پاکستانی جھنڈے میں دفن کرنا۔

’گیدڑ صفت حکمران ہی کشمیر کی آزادی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں‘

سراج الحق نے کہا کہ نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ بابری مسجد کو رام مندر بنائے گا اور اسے بنایا، وہاں نریندر مودی کہتا ہے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنائے گا لیکنہمارے لوگ کہتے ہیں کہ ووٹ دیں تو بھارت سے تجارت بڑھائیں گے، گیدڑ صفت حکمران ہی کشمیر کی آزادی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے پاکستانیوں کا قتل عام کیا تو اس کی واپسی پر جماعت اسلامی پھانسی کا مطالبہ کرتی رہی۔

پاکستان کی چین کو برآمدات میں 46 فیصد اضافہ

بلاول بھٹو نے اپنے متعلق سب سے مشہور افواہ کونسی سنی؟

ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر