لائف اسٹائل

’آج گانے کی ضد نہ کرو‘، فریدہ خانم کا گانا گنگنانے پر پرینیتی چوپڑا کو تنقید کا سامنا

بولی وڈ کی اسٹار اداکارہ نے انسٹاگرام پر گانا گنگنانے کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ فریدہ خانم کا مقبول گانا گنگنا رہی ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو پاکستانی گلوکارہ فریدہ خانم کا مقبول گانا ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ گنگنانے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بولی وڈ کی اسٹار اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر گانا گنگنانے کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ فریدہ خانم کا مقبول گانا گنگنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ان کے نانا کا پسندیدہ گانا ہے اور ساتھ ہی اداکارہ نے دو ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرینیتی چوپڑا نے یہ گانا اپنے پہلے لائیو کانسرٹ میں گنگنایا تھا۔

پرینیتی چوپڑا کی جانب سے یہ گانا گنگنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے اداکارہ کی آواز کو اور گانا گنگنانے کی کوشش کو سراہا تو کئی صارفین نے پرینیتی کی گلوکاری کی مہارت اور ان کے سُروں پر تنقید کی۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج گانے کی ضد نہ کرو‘، کسی نے کہا کہ ’کیا آپ نے کبھی گانا گنگنانے کی کلاسز لی ہیں؟ کیا آپ روزانہ صبح ریاض کرتی ہیں؟‘

کسی صارف نے کہا کہ ’نانا معاف نہیں کریں گے‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ میں بھی گا سکتا ہوں‘، اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’واہ کیا آواز ہے، پلیز دوبارہ مت گنگنایے گا‘۔

پرینیتی نے گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے آغاز کا اعلان جنوری کے اوائل میں کیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے اداکاری کے کیریئر کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی رہتی ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے ’صوفی‘ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا ’تو جھوم‘ اپنی آواز میں گنگایا تھا اور کہا تھا کہ ’یہ ان کے سب سے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔ ’

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، بھارتی میڈیا

پرینیتی چوپڑا نے عابدہ پروین اور نصیبو لعل کا گانا ’تُو جھوم‘ اپنی آواز میں گنگنا لیا

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے