پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر عہدے سے مستعفی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کرتےہوئے طارق بگٹی کو نیا صدر نامزد کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق خالد سجاد کھوکھر نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجوایا تھا۔
اس سے قبل میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ خالد سجاد کھوکھر 2015 سے پی ایچ ایف کے سربراہ تھے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج خالد سجاد کھوکھر کی جگہ طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر نامزد کیا ہے۔
اب طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، آئین کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکریٹری اولمپئین رانا مجاہد کو کانگریس کا بلانے کا اختیار ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو اس وقت تک باضابطہ طور پر منتخب نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ وہ کامیابی سے کانگریس سے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر لیں۔