لائف اسٹائل

اہلیہ کے قریب دفن ہونا چاہتا ہوں، قبر کی جگہ مختص کروادی، مصطفیٰ قریشی

مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی جولائی 2022 میں انتقال کر گئی تھیں۔

لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ انتقال کے بعد ان کی تدفین ان کی اہلیہ کے قریب کی جائے اور انہوں نے اپنی قبر کی جگہ وہاں مختص کروادی ہے۔

مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی جولائی 2022 میں انتقال کر گئی تھیں۔

یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی تدفین کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی گئی تھیں اور اہلیہ کی قبر کے لیے 5 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔

اداکار کے مطابق ان کی اہلیہ کی قبر کا معاوضہ محکمہ ثقافت سندھ نے دیا تھا جو کہ محکمہ اوقاف کو دیا تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ سندھ حکومت نے پیسے ایک جیب سے نکال کر دوسری جیب میں ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ مرنے کے بعد انہیں بھی اہلیہ کے قریب دفنایا جائے اور اب وہاں ایک ہی قبر کی جگہ بچ گئی ہے جو انہوں نے اپنے لیے مختص کروا رکھی ہے۔

مصطفیٰ قریشی کے مطابق انہوں نے قبر کی جگہ پر پتھر رکھا ہے، جس پر لکھا گیا ہے کہ مختص جگہ برائے مصطفیٰ قریشی جب کہ انہیں بھی قبر کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے ہیں اور فی الحال انہوں نے پیسے نہیں دیے۔

سینیئر اداکار نے مطالبہ کیا کہ فنکاروں سے قبر کا معاوضہ نہیں لیا جانا چاہئیے، تاہم انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی جگہ کے لیے پیسے دیں گے۔

ان کے مطابق انہوں نے محکمہ ثقافت کو اپنی قبر کا معاوضہ دینے سے منع کر رکھا ہے، تاہم ان کی خواہش ہے کہ محکمہ اوقاف ان سے معاوضہ نہ لیں اور کسی بھی فنکار سے اس طرح کا معاوضہ نہیں لیا جانا چاہئیے۔

انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے آئے جنہوں نے فحش و عریاں فلمیں بنائیں، مصطفیٰ قریشی

دعا ہے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ روپے کمائے، مصطفیٰ قریشی

اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر