پاکستان

کراچی: پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک

موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو لٹیروں کی موجودگی کی اطلاع ملی جنہوں نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

ڈان نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان لوٹ مار کی وارداتیں کرتے ہوئے آرہے تھے۔

موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے اہلکاروں کو لٹیروں کی موجودگی کی اطلاع ملی جنہوں نے ان کا تعاقب کیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔