وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کا تربیتی شیڈول تیار کر لیا، ترجمان
مختلف اضلاع میں 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہو گا، چیف ٹرینر
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے لیے عازمینِ حج کا تربیتی شیڈول تیار کر لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیکریٹری احمد ندیم، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سید مشاہد اور چیف ٹرینر ناصر عزیز نے تربیتی نصاب کو حتمی شکل دی، عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرامز میں شرکت لازم قرار دے دی گئی ہے۔
چیف ٹرینر ناصر عزیز نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہو گا، تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ پہلی بار نظم و ضبط اور انتظامی امور پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرام میں ’پاک حج‘ موبائل ایپ ، سفر حج کی تیاری، مناسک، حج کی مشکلات اور عمومی ہدایات شامل ہیں، تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل خیمے بھی تیار کیے گئے ہیں۔