کھیل

قومی ٹیم ہاکی کے کھلاڑیوں اور ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف

حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں۔

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہیں، ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں۔

ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس تک ادا نہیں کیے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حال ہی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی۔

عہدہ چھوڑنے کے بعد مکی آرتھر کا پہلا انٹرویو

بابر اعظم کے ’ڈریم بیٹنگ پارٹنر‘ کے بیان پر اے بی ڈی ویلیئرز کا ردعمل

علی ظفر کی آئمہ بیگ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 9 میں واپسی