پاکستان

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں اسے روکیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

ووٹ قوم کے مستقبل کافیصلہ کرتا ہے، ووٹ قوم کی امانت ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں اس کو روکیں گے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ یک بار پھر ذمہ داری قوم پر آگئی، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا نظریہ ہے، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، 8 فروری کو عوام نےحق اور سچ کا ساتھ دینا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ووٹ قوم کے مستقبل کافیصلہ کرتا ہے، ووٹ قوم کی امانت ہے، ہم ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں، ایک حق کا راستہ ہے اور ایک گمراہی کا راستہ ہے، فیصلہ ہم نے کرنا ہے ہم کونسے راستے پر چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی و دنیاوی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سیاسی جماعتوں کو حق ہے اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو کس نے اور کیوں تباہ کیا اس کا ادراک ہونا چاہیئے، مغربی روایات کو پروان چڑھا گیا، ہماری روایات مسخ کی گئیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اپنے نظریہ کی سیاست کرتی ہے، بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے ہر صورت اس کو روکیں گے۔

کراچی: موسم اور آپریشنل وجوہات کے باعث 8 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

گوادر: جیونی میں پولنگ اسٹیشن والے سرکاری اسکول پر کریکر حملہ

فوج الیکشن کے انعقاد میں معاونت کرے گی، فورسز کی تعیناتی سے متعلق معلومات جاری