پاکستان

الیکشن ضرور ہوں گے کوئی رکاوٹ قبول نہیں، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

بلوچستان کے حلقے پی بی 13 اور 14 نصیر آباد میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، جان اچکزئی

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے کوئی رکاوٹ قبول نہیں، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الیکشن کے دن نکلیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حلقے پی بی13اور 14 نصیر آباد میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے، مچھ آپریشن کے دوران ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ 30 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔

حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے تھے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بعد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن کیا تھا۔

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع پلازہ میں آتشزدگی

جنوری میں برآمدات 17 ماہ کی بُلند سطح پر پہنچ گئیں

سیکیورٹی فورسز کا مچھ میں کلیئرنس آپریشن، مزید 12 دہشت گرد ہلاک