پاکستان

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع پلازہ میں آتشزدگی

جوبلی سینٹر کے تہہ خانے میں موجود کپڑے کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کےلیے فائربریگیڈکی 2 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو حکام

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع جوبلی سینٹر میں آگ لگ گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آگ جوبلی سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی جس پر کچھ دیر بعد قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کپڑوں کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کےلیے فائربریگیڈکی دوگاڑیوں نے حصہ لیا۔

بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی، پاکستان، بھارت، بنگلادیش کی صورتحال تشویشناک قرار

ڈیوس کپ: پاکستان 60 سال میں پہلی بار بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کرے گا

پیسوں کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آیا، تابش ہاشمی