دنیا

برسلز میں کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کا گھیراؤ

احتجاج کے دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر انڈے پھینکے، غیر ملکی میڈیا

برسلز میں کسانوں نے احتجاج کے دوران یورپی پارلیمنٹ کا گھیر اؤ کرکے عمارت کے سامنے آگ لگادی جس سے علاقے میں شدید قسم کا دھواں پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے موقع پر احتجاج کے دوران کسانوں نے پارلیمنٹ کے اطراف احتجاجا اپنے ٹریکٹر بھی کھڑے کردیے جب کہ کانفرنس میں یورپی یونین کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر انڈے پھینکے جبکہ کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں واٹر کینن کا استعمال کیا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین نے زراعت کے پیشے سے وابستہ کسانوں کی زندگی اجیرن کردی جس کے باعث زراعت ان کے لیے منافع بخش نہیں رہی۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین فوری واپس لیے جائیں۔

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش، بوندا باندی

ڈیوس کپ: پاکستان 60 سال میں پہلی بار بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کرے گا

پیسوں کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آیا، تابش ہاشمی