پاکستان

خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 فروری تک تمام اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولز بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، قبل ازیں سندھ اور پنجاب میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے پیشِ نظر سندھ اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولز بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، تمام اسکولز 6 فروری سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔

قبل ازیں سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 6 فروری سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری بھی منظور کرلی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب کابینہ نے بھی عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو شیڈول ہیں۔

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ

عام انتخابات: پنجاب میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

غزہ میں ہاتھ، پاؤں بندھی 30 سے زائد لاشیں برآمد، تحقیقات کا مطالبہ