پاکستان

الیکشن کمیشن کا سکھر میں انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ضلع سکھر کے گاؤں رضا گوٹھ میں سیاسی جماعت کی الیکشن مہم میں ہوائی فائرنگ کرنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی تاکہ ذمہ داروں کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جا سکے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئے تھی کہ سکھر اور کشمور میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی ہے۔

’سائفر کے معاملے سے خارجہ تعلقات متاثر، دشمنوں کو فائدہ ہوا‘، تفصیلی فیصلہ

پاکستان مخالف بولی وڈ فلم ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں دن ہی فلاپ

بھارت میں ہندوتوا نظریہ پرستوں کے مظالم کی رپورٹنگ کرنے والی ویب سائٹ بلاک